پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا الیکشن پہلے ہی جیت چکی ہے،شفیع جان

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کا آئندہ الیکشن پہلے ہی جیت چکی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول میں ایک ریاست میں دو مختلف طرزِ عمل نظر آ رہے ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی اس وقت جیل میں ہیں اور وہاں کی عوام انتخابی عمل میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
شفیع جان کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی امیدواروں کو ایک نشان پر انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو کہ غیر منصفانہ رویہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے ملک پر چند افراد کا ٹولہ مسلط ہے، جس نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں بانی پی ٹی آئی کے عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














