حکومت کا نیشنل ٹیرف کمیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں ملکی معیشت کی مجموعی ترقی اور نیشنل ٹیرف پالیسی پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں نیشنل ٹیرف کمیشن کا کردار نہایت اہم ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن مؤثر اقدامات کرے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف شعبوں کے لیے ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ کاروباری لاگت کم ہو اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔
بریفنگ کے مطابق خصوصی نوعیت کی گاڑیوں اور مشینری پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی جا رہی ہے، جبکہ فارماسیوٹیکل صنعت کے لیے خام مال پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز پر بھی کام جاری ہے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے معیشت کو مزید مستحکم اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار بنایا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














