کراچی کیلئے الگ اور مضبوط بلدیاتی ڈھانچہ تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ

0
105

 وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے شہر میں ایک مؤثر اور بااختیار بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔

اپنےبیان میں ان کاکہناتھاکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو درپیش انتظامی اور شہری مسائل انتہائی اہم نوعیت کے ہیں، جن پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق کراچی کے لیے الگ اور مضبوط بلدیاتی ڈھانچہ تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے، جبکہ بلدیاتی اداروں کو مؤثر اختیارات دیے بغیر شہری مسائل کا حل ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ انتظامی نظام مطلوبہ نتائج نہیں دے رہا تو نئے انتظامی یونٹس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے تاکہ عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی آرا کا احترام کیا جانا چاہیے، تاہم عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اور باہمی مشاورت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو ملنے والے وسائل کے ساتھ سماجی بہبود اور عوامی خدمات کی ذمہ داری بھی مؤثر انداز میں نبھانا ہوگی تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Leave a reply