دھرنوں اور احتجاج سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا، کےپی میں ایمر جنسی کا نفاذ آسان فیصلہ نہیں تھا،اسحاق ڈار

0
7

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل دھرنوں، احتجاج اور انتشار کی سیاست کے باعث ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث حکومت کے پاس خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا، لیکن ملکی مفاد اور معاشی استحکام کے لیے یہ ناگزیر ہو چکا تھا، جبکہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھی تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Leave a reply