امریکہ میں پاکستان کا پرچم بلند،رمیز ابراہیم نے جیت پاک فوج کے نام کردی

0
5

امریکہ میں منعقدہ ‘مسٹر امریکہ انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ’ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز ایتھلیٹ رمیز ابراہیم نے ‘مینز فزیک’ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پہلے پاکستانی باڈی بلڈر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے دنیا کے 25 ممالک سے آئے ہوئے ٹاپ باڈی بلڈرز کو اپنی بہترین فٹنس، کنڈیشننگ اور شاندار اسٹیج پریزنس سے متاثر کرتے ہوئے یہ تاریخی کامیابی اپنے نام کی، جبکہ اسی مقابلے کی ‘پرو کیٹیگری’ میں انہوں نے سلور میڈل بھی حاصل کیا۔
اپنی اس شاندار اور یادگار فتح کے بعد رمیز ابراہیم نے اس کامیابی کو پاک فوج کے نام منسوب کیا اور اپنے تمام مداحوں کی دعاؤں اور بھرپور تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply