مریم نواز نے پنجاب سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا

0
11

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صنعتی مزدوروں کے لیے “سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام” کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت 65 موبائل ہسپتالوں، کلینکس، 40 موٹر سائیکلوں اور 10 اسکوٹیز پر مشتمل موبائل ہیلتھ نیٹ ورک کے ذریعے صحت کی سہولیات ورکرز کی فیکٹریوں اور گھر کی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں لاہور، قصور اور شیخوپورہ کے 46 لاکھ سے زائد صنعتی ورکرز اور ان کے خاندان اس سے مستفید ہوں گے، جبکہ مارچ 2027 تک اس پروگرام کا دائرہ کار گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی سمیت صوبے کے مزید 12 اضلاع تک بڑھایا جائے گا تاکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور ٹیلی میڈیسن جیسی جدید سہولیات فراہم کر کے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

Leave a reply