اس سال عالمی منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کریں گے،وزیرخزانہ

0
8

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی خبر رساں ادارے ‘بلوم برگ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اس سال عالمی سرمایہ منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا کیونکہ موجودہ مالی سال کی بیرونی مالیاتی ضروریات کے لیے عالمی منڈیوں سے مزید قرض لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اپریل سے اب تک ملک کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں تین بار بہتری آئی ہے اور موجودہ پیشرفت برقرار رہنے کی صورت میں اگلے سال کے آغاز تک پاکستان ‘بی پلس’ (B+) کریڈٹ ریٹنگ حاصل کر سکتا ہے، جبکہ حتمی ہدف ‘ڈبل بی’ (BB) کیٹیگری میں داخل ہونا ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق حکومت کی سوچ اب امداد کے بجائے تجارت اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، جس کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ روابط مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، مزید برآں، تین سال قبل دو ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہنے والے زرمبادلہ کے ذخائر اب بڑھ کر تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہو چکے ہیں جو ملکی روپے اور مجموعی معیشت کے استحکام کا واضح ثبوت ہے۔

Leave a reply