گلگت انتخابات میں شکست خوردہ لوگ دوبارہ ووٹ مانگنے آئے ہیں،بیرسٹرگوہر

0
7

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو اتنا زیادہ دبایا نہ جائے کہ ہمیں سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہونا پڑے۔

گلگت بلتستان میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حد تک مجبور نہ کیا جائے کہ ہم یہ سوچنے لگیں کہ سسٹم میں رہنے کا کیا فائدہ ہے، پھر ہم اسمبلیوں اور سینیٹ سے بھی علیحدگی اختیار کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی کو انتخابی مہم سے روکنا پری پول دھاندلی کے مترادف ہے، جبکہ رہنماؤں اور ایم این ایز کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ جمہوری اصولوں کے بھی منافی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے حلقوں میں شکست کھا چکے ہیں وہ اب گلگت بلتستان کے عوام سے ووٹ مانگنے آ رہے ہیں۔ ان کی گزشتہ چار سالہ کارکردگی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکا جائے تاکہ وہ الیکشن جیت سکیں، تاہم جی بی کے باشعور اور خوددار عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

Leave a reply