نور مقدم قتل کیس،ملزم کی نظر ثانی درخواست خارج ،سزائےموت برقرار

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی نظر ثانی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔
سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ نور مقدم کے ساتھ سنگین ظلم ہوا اور وہ متاثرہ خاندان سے معذرت خواہ ہیں۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے دلائل کا بنیادی نکتہ وقوعہ کے وقت مجرم کی ذہنی حالت تھی۔ ان کے مطابق واردات اور ٹرائل کے دوران ملزم کی ذہنی کیفیت ٹھیک نہیں تھی، تاہم انہوں نے یہ مؤقف اختیار نہیں کیا کہ ان کے مؤکل نے قتل نہیں کیا۔
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ظاہر جعفر کی نظر ثانی درخواست خارج کردی اور سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین بحال
اپریل 26, 2025 -
آج بارش ہو گی یا دھوپ چمکے گی؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اپریل 19, 2026 -
عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت گرگئی،خام تیل کےدام بڑھ گئے
اکتوبر 18, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














