انسٹا گرام میں ایک نئی تبدیلی کی آزمائش

0
5

انسٹا گرام کی جانب سے ریلز کو ایپ کا بنیادی فیچر بنانے کے لیے ایک نیا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کے اندر ایک متبادل یوزر انٹرفیس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس کے تحت صارفین کو ایپ اوپن کرنے پر روایتی فیڈ کی بجائے براہ راست ریلز فیڈ اوپن کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اس کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام کی جانب سے صارفین کو آپشن دیا جائے گا کہ وہ ریلز کو مین فیڈ بنا دیں۔ایسا کرنے پر اسٹوریز بدستور ہوم اسکرین کے اوپر نظر آئیں گی جبکہ صارفین روایتی فیڈ پر بھی جاسکیں گے۔
انسٹا گرام کی جانب سے اس پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے۔مگر اب اس کی صارفین میں آزمائش شروع کی گئی ہے۔میٹا کی جانب سے ریلز پر زیادہ توجہ اس لیے مرکوز کی جا رہی ہے کیونکہ اب 50 فیصد سے زائد صارفین کا وقت ریلز ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزرتا ہے۔

Leave a reply