
خیبر پختونخوا اسمبلی معطل کرنے کے ساتھ اسمبلی کے عملے کے اختیارات بھی معطل کیے جانے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق مجوزہ سیٹ اَپ کے خدوخال سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع کے لیے 40 سے 50 ارکان پر مشتمل ایریا ڈویلپمنٹ کونسل قائم کی جائے گی، جبکہ صوبائی اسمبلی معطل ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ ایریا ڈویلپمنٹ کونسل کا مقصد شورش زدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہوگا۔ کونسل میں 8 قبائلی اضلاع کے علاوہ بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان بھی شامل ہوں گے۔















