جی بی الیکشن: انتخابی مہم 5جون کی رات 12بجے ختم، ضابطہ اخلاق کی پابندی لازمی قرار

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے سے ختم کر دی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی مہم کے اختتام کے بعد امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو اپنے متعلقہ حلقوں میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں یا کارنر میٹنگز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ انتخابی مہم کے بعد سیاسی سرگرمی یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ امیدوار یا جماعت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی، جرمانے اور قید سمیت سخت سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔
الیکشن حکام نے تمام امیدواروں، سیاسی کارکنوں اور ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں تاکہ شفاف اور پرامن انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے پولنگ 7 جون (اتوار) کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، جس دوران ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














