پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان

0
11

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔
پٹرول سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہفتہ وار جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 34 سے 35 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کے موجودہ نرخ 381.78 اور 380.78 روپے فی لیٹر بالترتیب ہیں۔ وزارت خزانہ وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پٹرول کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ایران جنگ کے بعد سے پاکستان میں 15 روز کے بجائے اب ہفتہ وار بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا اعلان کیا جاتا ہے اور آج رات بھی حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی نظر ثانی شدہ قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a reply