پنجاب حکومت کا 1220 ارب روپے کا ماسٹر اکنامک پلان تیار

0
7

پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے لیے 1220 ارب روپے پر مشتمل ایک جامع اقتصادی منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس میں مختلف ترقیاتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ بجٹ میں پنجاب ویلتھ فنڈ کے قیام کے لیے 700 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ پنجاب انفرااسٹرکچر اینڈ گارنٹی فنڈ کے لیے 300 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں صنعتی کلسٹرز اور ایگرو پروسیسنگ زونز کے قیام کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ صنعتی سرگرمیوں اور زرعی شعبے سے وابستہ صنعتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید برآں، آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور جدید ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح پاور سیکٹر میں اصلاحات اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی 30 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد صوبے میں معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

Leave a reply