حکومت کامظفرآبادمیں ہڑتال کے اعلان پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے اعلان کے پیش نظر حکومت نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز آج رات ساڑھے 11 بجے سے معطل کر دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسز 12 جون تک بند رکھنے کا امکان ہے۔
یہ اقدامات 9 جون کو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ حکومت اور کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، جبکہ حکومتی مؤقف تھا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد ہڑتال کی کال برقرار رکھی گئی ہے۔
صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مواصلاتی نظام عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی سی ایل کےسابق ملازمین پنشن کےحقدار،سپریم کورٹ کافیصلہ
جولائی 11, 2025 -
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ:ریلوےنےکرائےبڑھادئیے
جولائی 18, 2024 -
سرکاری ملازمین کی پنشن سےمتعلق اہم خبرآگئی
دسمبر 4, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














