پاکستان امریکا کا غیرمتوقع مگر اہم اتحادی بن گیا، امریکی میڈیا رپورٹ

0
6

امریکی میڈیا نے پاک امریکا تعلقات پرخصوصی رپورٹ جاری کردی۔ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان امریکا کا غیرمتوقع مگر اہم اتحادی بن کر سامنے آیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2026 کی امریکا ایران جنگ کے دوران پاکستان ایک اہم سفارتی کردار کے طور پر ابھرا، جہاں جنگ بندی کی کوششوں اور ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے کلیدی ثالث کا کردار ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اسلام آباد نے 1979 کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی بھی کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان واحد مسلم ایٹمی طاقت ہونے کے باعث امریکا اور ایران دونوں کے لیے قابلِ قبول ثالث بن کر سامنے آیا، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی متعدد بار تعریف بھی کر چکے ہیں۔
تاہم رپورٹ کے مطابق مستقل معاہدے تک پہنچنا اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے اور اگر پاکستان مطلوبہ نتائج نہ دے سکا تو اسے دوبارہ امریکی دباؤ یا ناراضی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply