ایم ڈی کیٹ 2026: ٹیسٹ دینے کے خواہشمند طلبہ کیلئےبڑااعلان

0
8

ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی، جس سے ہزاروں امیدواروں کو بڑا ریلیف ملے گا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی ) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہش مند طلبا کی سہولت کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔اس فیصلے سے ان ہزاروں امیدواروں کو بڑا ریلیف ملے گا جو کسی وجہ سے مقررہ وقت پر اپنی رجسٹریشن مکمل نہیں کر سکے تھے۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق رجسٹریشن اب دو مراحل میں کی جا سکے گی اور امیدوار بغیر کسی اضافی چارجز کے باقاعدہ فیس کے ساتھ اب 13 جولائی 2026ء تک اپنی آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔جو طلبہ ریگولر تاریخ تک فارم جمع نہیں کروا سکیں گے، انہیں اضافی لیٹ فیس کے ساتھ 18 جولائی 2026ء تک رجسٹریشن کی آخری مہلت دی جائے گی۔
پی ایم ڈی سی انتظامیہ نے ملک بھر اور سمندر پار موجود تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رش اور آخری لمحات کے تکنیکی مسائل سے بچنے کے لیے پورٹل پر جائیں اور مقررہ تاریخوں سے پہلے اپنی آن لائن رجسٹریشن کا عمل ہر صورت مکمل کریں۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ 18 جولائی کے بعد کسی بھی امیدوار کو رجسٹریشن کے لیے کوئی اضافی وقت نہیں دیا جائے گا۔

Leave a reply