سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 729 تک پہنچ گئی

0
6

کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 729 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں 90 فیصد سے زائد کا تعلق سندھ سے ہے۔
ذرائع کےمطابق متاثرہ بچوں میں 447 لڑکے اور 282 لڑکیاں شامل ہیں،جون 2026 میں سب سے زیادہ 171 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی،جبکہ جنوری میں 125،فروری میں 117،مارچ میں 87، اپریل میں 121 اورمئی میں 108 بچوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

Leave a reply