جان کو لاحق خطرات کے باوجو د دسمبرمیں بنگلا دیش واپسی کیلئےتیار ہوں،شیخ حسینہ واجد

0
3

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے جان کو لاحق خطرات کے باوجود دسمبر تک وطن واپسی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
خبر ایجنسی کو ای میل کے ذریعے دیے گئے انٹرویو میں شیخ حسینہ نے کہا کہ انہیں معلوم ہے وطن واپسی پر انہیں گرفتار، جیل بھیجا یا حتیٰ کہ قتل بھی کیا جا سکتا ہے، مگر اس کے باوجود وہ واپس جانا چاہتی ہیں کیونکہ “میرے لوگ مجھے پکار رہے ہیں۔”
واضح رہے کہ شیخ حسینہ گزشتہ برس ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد بھارت منتقل ہو گئی تھیں، جبکہ بنگلادیش کی ایک عدالت انہیں سزائے موت سنا چکی ہے۔

Leave a reply