پاکستان کا بڑا اعزاز، سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میں قومی ٹیم نے بنگلا دیش کو 3-0 سے واضح شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو واپسی کا کوئی موقع نہ دیا۔قومی والی بال ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی اور مسلسل کامیابیوں کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
شاندار فتح پر شائقینِ کھیل نے قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو پاکستانی والی بال کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔















