مراکش سے ہزاروں افراد سرحدی باڑ توڑ‌ کر غیر قانونی طورپر اسپین میں‌ داخل ،ویڈیو وائرل

0
100

یورپ جانے کی خواہش میں مراکش سے ہزاروں افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے اسپین میں داخل ہو گئے۔
دنیا میں یورپ جانے کی خواہش بڑھتی جا رہی ہے اور آئے روز جان لیوا اور دل دہلا دینے والے واقعات بھی انہیں نہیں روک پا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مراکش سے ہزاروں تارکین وطن کی غیر قانونی طور پر سرحدی باڑ توڑ کر اسپین کے خود مختار ساحلی علاقے سیوٹا میں گھسنے کی ویڈیوز وائرل ہور ہی ہیں۔داخل ہونے والے تمام افراد نوجوان ہیں۔ ان میں بچے، بوڑھے یا خواتین شامل نہیں۔ سیوٹا میں صرف 10 روز کے دوران مراکش سے ایک سے دو ہزار کے درمیان مہاجرین سرحد عبور کر کے داخل ہوئے، جن میں کئی ربڑ کی کشتیوں، تیراکی اور سرحدی باڑ پھلانگ کر اسپین پہنچے ہیں۔یہ پیش رفت اسپین کی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد ہوئی ہے، جس میں سمندر میں پکڑے جانے والے مہاجرین کی فوری واپسی پر پابندی لگائی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے غیر قانونی نقل مکانی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی نے تارکینِ وطن کے بڑھتے بحران پر اسپین کے ساتھ سرحدی نگرانی سخت کرنے اور شینگن نظام کے تحت حفاظتی اقدامات بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

Leave a reply