اداکارہ اقرا عزیز نے بیٹی کا چہرہ پہلی بار دکھا دیا ، تصویر وائرل

پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے بیٹی کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا۔
اقرا عزیز نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔
تاہم اس وقت اداکارہ نے اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں سے چھپا رکھا تھا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے بیٹی کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے بیٹی کا نام بھی بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام صوفیہ حسین رکھا گیا ہے جبکہ تصاویر میں ان کے بڑے بیٹے کبیر حسین کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے اقرا عزیز کی شادی میزبان اور ہدایت کار یاسر حسین سے ہوئی ہے اور دونوں کے 2 بچے، کبیر اور صوفیہ ہیں۔















