بھارت میں ایندھن بحران کی شدت کےباعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

0
2

بھارت کے مختلف علاقوں میں ایندھن کی شدید قلت نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جہاں گیس کے بعد اب پیٹرول اور ڈیزل کی کمی بھی سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد ریاستوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، جس کا اثر روزمرہ زندگی اور زرعی سرگرمیوں پر بھی پڑ رہا ہے۔کئی پیٹرول پمپوں پر ایندھن ختم ہونے کے بعد “نو اسٹاک” کے بورڈ آویزاں کر دیے گئے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر پمپ مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔
جہاں محدود مقدار میں ایندھن دستیاب ہے، وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں، اور شہریوں کو گھنٹوں انتظار کے باوجود مکمل ایندھن نہیں مل پا رہا۔
ایندھن کی قلت کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے، جبکہ کسانوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے زرعی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہو گئی ہیں۔
صورتحال کے باعث عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز نے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پیٹرول پمپ مالکان بھی مسلسل بندش کے باعث مشکلات میں گھر گئے ہیں۔

Leave a reply