دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی تازہ فہرست جاری،سنگاپور سرفہرست، پاکستان کانمبرکونسا؟

0
2

دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی تازہ فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں سنگاپور بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کمزور پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر شامل ہے۔
ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی نئی درجہ بندی کے مطابق سنگاپور کے شہری بغیر ویزا 192 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں، جو دنیا میں سب سے زیادہ رسائی ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پر جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر شامل ہیں، جہاں کے شہری 187 ممالک تک ویزا فری رسائی رکھتے ہیں، جبکہ ناروے اور سوئٹزرلینڈ 185 ممالک تک رسائی کے ساتھ نمایاں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک مجموعی طور پر پاسپورٹ کی طاقت میں آگے ہیں، اور یورپی یونین کا اوسط ویزا فری رسائی 183 ممالک تک بنتا ہے، جو ملائیشیا اور برطانیہ کے برابر ہے۔
دوسری جانب کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان سب سے نچلے نمبر پر ہے، جہاں شہری صرف 23 ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد شام اور عراق کا نمبر آتا ہے، جبکہ پاکستان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق کمزور پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات اور ہجرت کے بڑھتے رجحانات جیسے عوامل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Leave a reply