سعودی حکومت کا حج ضوابط کی خلاف ورزی پربھاری جرمانوں اورملک بدری کااعلان

0
3

سعودی عرب نے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی پر 20 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ، ملک بدری اور 10 سال تک دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
وزارت داخلہ سعودی عرب کے مطابق وہ افراد جو بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کریں گے یا ضوابط کے برخلاف حج ادا کریں گے، انہیں ان سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات 18 اپریل سے نافذ العمل ہیں اور 31 مئی تک جاری رہیں گے، جن کا مقصد حج کے انتظامات کو بہتر بنانا اور عازمین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو ملک بدر کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور انہیں آئندہ 10 سال تک مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ حج ضوابط کی مکمل پابندی کریں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
عوام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ ہیلپ لائن نمبر911 پر دیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

Leave a reply