
لاہور کے علاقے غازی آباد میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کی غفلت اور کارروائی میں تاخیر پر ایس ایچ او سمیت تھانے کے تمام 78 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ہنگامی دورے کے بعد ایس ایچ او شہریار کو معطل کرکے علی زیب دستگیر کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل تھانہ غازی آباد کے انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات اے ایس آئی عمران پر ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔















