اکتوبر تک تمام سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی،ن لیگی رہنما خرم دستگیر

0
5

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اکتوبر تک تمام سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں برقرار رہے گا، جبکہ سیاسی اختلافات میں بھی شائستگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ذہن میں کوئی سیاسی ایجنڈا ہے تو اسے کھل کر عوام کے سامنے لایا جائے۔

Leave a reply