پی سی بی نے مائیکل اسمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مائیکل اسمتھ کو 2سال کےلیے پاکستان مینز ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مائیکل اسمتھ کی تقرری کی تصدیق کر دی۔مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے،وہ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہو گی۔















