بھارتی اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں چل بسے

0
6

بھارت کے معروف اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے منیجر نے تصدیق کی کہ وہ کینسر کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
پردیپ راوت نے 1985 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد فلموں میں یادگار کردار نبھائے، خصوصاً ولن کے روپ میں انہیں غیرمعمولی شہرت ملی۔
انہوں نے امیتابھ بچن، عامر خان، راج ببر اور ونود کھنہ سمیت کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا، جبکہ لگان اور گجنی میں ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔

Leave a reply