صوبے بنانا اتنا آسان کام نہیںملکی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئےشوشے چھوڑے جاتے ہیں، فضل الرحمان

0
5

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مزید صوبے بنانا کوئی بری بات نہیں، تاہم اس کے لیے ملکی حالات، ساخت اور ضرورت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کا قیام آسان معاملہ نہیں اور ایسے معاملات پر وسیع مشاورت ضروری ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی حالات پر غور کے لیے سیاسی جماعتوں کو اجلاس بلانا چاہیے، جبکہ جمہوری نظام کو مضبوط کرنے اور آئین کے مطابق ملک چلانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی پالیسی، عوامی مسائل کے حل اور انصاف پر مبنی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے بلوچستان کی سیاست سمیت دیگر معاملات پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے بلوچستان حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a reply