وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

0
8

عمران خان کی قید کو3سال مکمل ہونےپر تحریک انصاف کاپشاورمیں تاریخی جلسہ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مخالفین کوکڑی تنقیدکانشانہ بناڈالا۔
سہیل آفریدی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں رہی۔سہیل آفریدی نے 27ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کااعلان کردیا۔
سہیل آفریدی نے مارچ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فیملی اور ذاتی معالج سے ملنے دیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ میرٹ پر کیس سنیں جائیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے مقدمات میں اب عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں رہی۔
انہوں نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کا بھی اعلان کر دیا۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے اپنے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ملک کو درپیش مسائل کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔
انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز عمران خان کے مقدمات سے کیا اور عدلیہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا، ’آئینی ترامیم کے ذریعے عدالتوں کو بے اختیار کر دیا گیا ہے، اب ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں رہی۔
سہیل آفریدی کے خطاب کے دوران کارکن مسلسل ’ڈی چوک، ڈی چوک‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ جب عدالتوں سے انصاف کی امید ختم ہو گئی ہے تو اب وہ خود میدان میں نکل کر اپنا حق حاصل کریں گے۔

Leave a reply