پاکستان میں تیار گاڑیوں کی بنگلہ دیش کو ایکسپورٹ رواں ماہ شروع ہوگی

0
7

پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی بنگلہ دیش کو آزمائشی برآمدات رواں ماہ ستمبر سے شروع ہوں گی۔
ابتدائی مرحلے میں رواں سال 100 گاڑیاں برآمد کی جائیں گی، جبکہ پاکستانی کمپنی اور بنگلہ دیشی کاروباری گروپ کے درمیان مجموعی طور پر 5 ہزار گاڑیوں کی برآمد کا معاہدہ طے پایا ہے۔
معاہدے کے تحت بڑے پیمانے پر برآمدات اگلے سال شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ پاکستان میں SAIC Motor کے اشتراک سے تیار ہونے والے MG کے دو ماڈلز بنگلہ دیش بھیجے جائیں گے۔
کمپنی کے سی ای او کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت کے لیے اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت گاڑیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سروسز بھی برآمد کی جائیں گی۔

Leave a reply