
فلور ملز نے فائن اور ڈھائی نمبر آٹے کے نرخ میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ڈھائی نمبر آٹا 15 روپے مہنگا ہوکر 145 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔
ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 160 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، فائن آٹا بھی 13 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
ریٹیل میں فائن آٹا 175 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت بھی 10 روپے اضافے سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔گندم کی قیمت بھی 15 روپے اضافے سے 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
فلور ملز کا کہنا ہے کہ مہنگی گندم خرید کر سرکاری نرخ پر آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں، فلور ملز نے حکومت سے فوری 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔















