
ماہر قانون جسٹس (ر) شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی کوئی مدت نہیں ہوتی جبکہ گورنرراج زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کیلئے لگ سکتا ہے، جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے ایمرجنسی چلتی رہے گی۔
خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں جس طرح کی صورتحال ہے وہ ایسی ہے کہ ایمرجنسی کی ضرورت تو ہے، کیونکہ حالات جس طرف جارہے ہیں اگر اسی طرح رہے تو آئندہ مزید مسائل ہوسکتے ہیں، لیکن بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں گورنرراج یا ایمرجنسی لگانا اتنا آسان نہیں ہے۔















