PTI کے ساتھ آف دی ریکارڈ مذاکرات ہورہے ہیں، رانا ثنا اللہ کا انکشاف

0
5

وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان بیک چینل رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ آف دی ریکارڈ مذاکرات جاری ہیں، جن کا مقصد خیبر پختونخوا حکومت کو غیر آئینی مہم جوئی سے باز رکھنا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان مذاکرات میں پی ٹی آئی اپنے بانی کی صحت کے حوالے سے کوئی مطالبات نہیں کر رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جا چکی ہے اور وفاقی حکومت کے پاس آئینی طور پر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کا اختیار موجود ہے۔ اگر خیبر پختونخوا حکومت اپنی روش پر بضد رہی تو یہ انتہائی آئینی اقدام اٹھایا جا سکتا ہے۔
وفاقی مشیر نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے کارکنوں کو ہدایت دینی چاہیے تھی کہ جہاں پولیس روکے، وہاں رک جائیں۔ اگر وہ ایسا کر دیتے تو کنٹینرز لگانے یا کسی تنازع کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔

Leave a reply