آج بزرگوں کو وقت دیں اور اکیلا پن دور کریں کل ہماری اولاد بھی ہمارے ساتھ یہی کرے گی،اداکار عمران اشرف

پاکستانی اداکار عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر بزرگوں کے حقوق اور تنہائی پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک گہرے سبق آموز پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ایک دن ہم نے بھی بوڑھا ہونا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے بزرگوں کی خیر عافیت ضرور پوچھا کریں، کیونکہ ہمارا صرف ایک میسج یا فون کال ان کی چار دیواری میں قید تنہائی اور بیماری کے احساس کو ختم کر سکتا ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ بزرگ بدلے میں صرف دعائیں دیتے ہیں، اس لیے آج ہمیں اپنے بڑوں کو وقت دینا چاہیے تاکہ کل ہماری اولاد بھی ہمارے ساتھ یہی سلوک کرے۔















