سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے 4 ڈرونز 2 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

0
8

سعودی اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط پر داغے گئے 4 ڈرونز اور خمیس مشیط اور جازان کے علاقوں میں داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اتحاد حوثی دہشت گرد ملیشیا کو روکنے کے لیے آپریشنل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور ان پر عمل درآمد کر رہا ہے۔یہ کارروائیاں حالیہ ہفتوں کے دوران سعودی عرب اور ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافے کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔

Leave a reply