ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے منظر عام پر آنے کا دعویٰ

ایران میں امریکا کے خلاف جمع مزاحمتی اجتماع سے خطاب میں ایک مذہبی لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ایسی ہی ریلیوں میں دو شب شرکت کی تھی۔
منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے 30 منٹ تک ریلی میں رک کر اجتماع کو دیکھا۔
واضح رہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی بمباری سے شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔















