اگر ہونے والے ہمسفر کا دل ٹوٹاہوا بھی ہو تو مجھے وہ قبول ہو گا،نازش جهانگیر

0
7

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے ہمسفر کے لیے کسی خاص قسم کی شرائط یا زیادہ توقعات نہیں ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیسا شریکِ حیات چاہتی ہیں تو نازش جہانگیر نے کہا کہ انہیں اپنے جیسا شخص چاہیے، جس کے ساتھ ہنسی مذاق، خوشیاں اور کبھی کبھار معمولی اختلافات کے ساتھ زندگی گزاری جا سکے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے ہونے والے ہمسفر کا دل پہلے سے ٹوٹا ہوا ہو تو وہ اسے بھی قبول کریں گی۔
ان کے مطابق انہیں خوشی ہوگی اگر وہ کسی ایسے شخص کے ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ جوڑنے کی وجہ بن سکیں۔

Leave a reply