این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہےرضوان کو چاہیے پروسس فالو کریں،یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ایک بار پھر محمد رضوان کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بطور کرکٹر رضوان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم کیس کے حوالے سے گفتگو میں احتیاط ضروری ہے۔
یونس خان نے کہا کہ کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑے نہیں ہوسکتے۔ ان کے مطابق نیشنل کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ایک معتبر ادارہ ہے اور محمد رضوان کو بھی قانونی طریقہ کار کی پیروی کرنی چاہیے۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ نہ وہ کسی کے وکیل ہیں اور نہ ہی انہیں کیس کی مکمل تفصیلات کا علم ہے، جبکہ رضوان سے متعلق معاملہ ایک آفیشل ٹور کے دوران پیش آیا، اس لیے کیس کا نتیجہ سامنے آنے تک احتیاط سے بات کرنی چاہیے۔
سابق کپتان نے مزید بتایا کہ ماضی میں وہ خود بھی ایسی صورتحال سے گزر چکے ہیں اور ان کا معاملہ تقریباً 4 ماہ تک جاری رہا تھا۔















