
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق 5 اکتوبر تک ہوگا۔















