حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات کا اگلا دور آج پھر ہوگا ، حتمی فیصلوں کا امکان

0
5

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج پھر ہوگا۔ مذاکرات دوپہر ڈھائی بجے متوقع جس میں حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔جمعے کو مذاکرات میں فریقین میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا ۔
حکومت کا مطالبہ ہے کہ لانگ مارچ ختم کرو جبکہ پی ٹی آئی کا اصرار عمران خان سے ملاقات کرانے کا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے واضح کردیا کہ احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی ، اگر کوئی رعایت چاہیے تو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، اگر اپوزیشن کی ہٹ دھرمی جاری رہی تو آرٹیکل 232 اور 234 بروئے کار لائیں گے۔

Leave a reply