4اکتوبر کو لاکھوں لوگوں کا لانگ مارچ دھوم دھام سے نکلے گا ،سہیل آفریدی

0
6

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو ہونے والا لانگ مارچ بھرپور انداز میں نکالا جائے گا اور ساؤتھ ریجن سے بڑی تعداد میں لوگ اس میں شرکت کریں گے۔

سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی خطے کے غیرت مند پشتون لاکھوں کی تعداد میں باہر نکلیں گے۔ ان کے مطابق 4 اکتوبر کا مارچ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل، صوبے میں امن اور ترقی کے لیے بھی آواز ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام اپنے حقوق، امن اور ترقی کے حوالے سے اپنی آواز بلند کریں گے۔

سہیل آفریدی کے مطابق لانگ مارچ میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے کارکنان اور عوام شریک ہوں گے، جبکہ جنوبی اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

Leave a reply