پاکستانی خلا باز پہلی بار چینی خلائی اسٹیشن کے شینژو – 24 مشن میں شامل ہوگا

0
3

پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک عظیم سنگِ میل قائم ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے تعاون سے ایک پاکستانی خلانورد بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ چین کے ‘شینزو-24’ مشن کے ذریعے ‘تیانگونگ’ خلائی اسٹیشن کا تاریخی سفر کرے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی غیر ملکی خلانورد چین کے خلائی اسٹیشن پر قیام کرے گا، جس کے لیے پاکستانی امیدواروں محمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے بیجنگ میں اپنی سخت تکنیکی اور جسمانی تربیت مکمل کر لی ہے۔
خلائی اسٹیشن پر قیام کے دوران یہ خلاباز مائیکرو گریویٹی، موسمیاتی تبدیلی اور فوڈ سیکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں سپارکو (SUPARCO) کے تیار کردہ سائنسی تجربات انجام دے گا۔
اگرچہ مشن کی حتمی تاریخ اور آخری خلاباز کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، لیکن یہ مشترکہ خلائی سفر پاکستان اور چین کے دیرینہ تعاون میں سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے ایک نئے اور روشن باب کا آغاز ہے۔

Leave a reply