لبنان پراسرائیلی حملےخطےمیں امن کی امیدوں کونقصان پہنچارہےہیں،ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے ذریعے پیدا ہونے والے موقع سے مکمل فائدہ اٹھانا چاہیے اور اسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔
صدررجب طیب اردوان کے مطابق ترکیہ مذاکرات کو جاری رکھنے اور سیزفائر میں توسیع کے لیے کوششیں کر رہا ہے تاکہ خطے میں استحکام قائم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے شخص نے جو بچوں کے قتل کا ذمہ دار ہے، سوشل میڈیا پر ان کی اور ان کے ملک کی توہین کی ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ ایک معمولی ریاست نہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس کے صدر یا ملک کی توہین کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی طاقت ترکیہ یا اس کے صدر کو انگلی نہیں دکھا سکتی۔















