
گرمی کی آمد کیساتھ ہی پھربارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے بارشوں کا نیا سلسلہ 18 اپریل تک جاری رہنے کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سورج نے اپنے تیور دکھانے شروع کر دئیے اور دھوپ کی تیز کرنوں سے دن کے اوقات میں ہلکی تپش محسوس ہونے لگی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم کل سے میدانی اور بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں آندھی اور بارش کی توقع،جبکہ خیبر پختونخواکےعلاقےدیر، سوات، چترال اور پشاور میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔اُدھربلوچستان میں کوئٹہ، ژوب اور گوادر سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان کےپہاڑی علاقوں میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔















