پی ایس ایل11:پشاورزلمی نےکوئٹہ کومات دیکر6ویں کامیابی حاصل کرلی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی چھٹی کامیابی حاصل کرلی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت 155 رنز کا ہدف 9 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے حسن نواز 37 اور رائلی روسو 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ خواجہ نافع نے 20 اور کپتان سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاورزلمی کی جانب سے بابر اعظم 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد حارث 35، کوشل مینڈس 21 اور ایرون ہارڈی 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس کامیابی کے ساتھ پشاور زلمی نے ایونٹ میں اپنی چھٹی جیت سمیٹی۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو پشاور زلمی تاحال ناقابل شکست ہے اور 7 میں سے 6 میچز جیت کر 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔















