تمام فریق نیک نیتی کےساتھ پائیدارمعاہدےکیلئےآگےبڑھیں،صدریورپی کونسل

0
4

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یورپی کونسل کے صدر نے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی رفتار کو برقرار رکھا جائے اور تمام فریقین نیک نیتی کے ساتھ پائیدار معاہدے کی طرف پیش رفت کریں۔
انتونیو کوسٹا نے کہا کہ ایرانی قیادت کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی برادری کے خدشات کو دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیرپا امن کے لیے سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

Leave a reply