امریکاکےپاس ایران جنگ سےنکلنےکاکوئی واضح پلان نہیں،برطانیہ

برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوزنے ایران کے خلاف جاری جنگ پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اس تنازع سے نکلنے کا کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کے اہداف بھی غیر واضح دکھائی دیتے ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔
برطانوی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ جنگ نہ تو برطانیہ نے شروع کی اور نہ ہی وہ اس کے خواہاں تھے، تاہم موجودہ حالات پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے واضح حکمت عملی اور سفارتی اقدامات ناگزیر ہیں۔















