واٹس ایپ صارفین کیلئے پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

0
18

واٹس ایپ صارفین کیلئے پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کاعمل شروع ہوگیا۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے پرائیویسی سے متعلق ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین کو اپنا موبائل نمبر دوسروں سے خفیہ رکھنے کا اختیار مل سکے گا۔ اس سہولت کے ذریعے صارف خود فیصلہ کر سکے گا کہ اس کا فون نمبر کن افراد کو نظر آئے اور کن سے پوشیدہ رکھا جائے۔ واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کی ذاتی معلومات کے تحفظ اور نمبر کی رازداری کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس نئے پرائیویسی فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ پر اپنا یوزرنیم بنانا ضروری ہوگا، جس کے ذریعے وہ اپنا موبائل نمبر ظاہر کیے بغیر بھی دوسروں سے رابطہ قائم کر سکیں گے۔ تاہم، واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ سہولت فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرانے سے پہلے اس کی جانچ جاری ہے۔ فیچر کی حتمی دستیابی اور دیگر تفصیلات سے متعلق اعلان بعد میں متوقع ہے۔

Leave a reply